گورکھپور:ایس ٹی ایف یونٹ گورکھپور کرائم برانچ گورکھپور اور خاتون تھانہ کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ کانشی رام اسکیم تارہ منڈل تھانہ کھورابار میں ایک نیپالی شخص کو یرغمال بناکر اس کے گھر فون کرواکر دس لاکھ روپئے کا زریرغمال کا مطالبہ کرنے والے چارلوگوں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ان لوگوں کوگرفتارکرکے اسلحہ وغیر برآمدکئے گئے ہیں۔ یرغمال بنائے گئے نیپالی شخص شبھم شاہ کانو ولد گنگا شاہ باشندہ تلسی بروا تھانہ لنگڑی ،ضلع پرسا نیپال کو آزاد کرایا گیا ۔ پوچھ گچھ میںگرفتار لوگوں کے نام رکم سنگھ زوجہ اکھلیش یادو باشندہ کانشی رام اسکیم تارہ منڈل تھانہ کھورابار ،محمد شاہد ولد ناصر باشندہ ہردیاچوک نرکٹیاگنج مغربی چمپارن بہار ،سندیپ مشرا ولد شیو سریش مشرا باشندہردیاچوک تھانہ شکار پور نرکٹیا گنج بہار ،اور گوتم شریواستو ولد متھلیس سنگھ شریواستو باشندہ ہردیا چوک تھانہ شکار پور نرکٹیاگنج بہار ۔مذکورہ ملزمین کو کل شام کانشی رام اسکیم تارہ منڈل تھانہ کھورابار سے گرفتارکیاگیاہے ۔ ان کے پاس سے ایک بوتل کلوروفارم ،تین طمنچہ اور پانچ کارتوس ،ایک لیپ ٹاپ ،سات موبائل فون اور ایک اسپلنڈر موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔آج ریزورو پولیس لائن میں ایس ایس پی پریپ کما رنے اس بات کا پردہ فاش کیاہے اور ملزمین کو عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیاگیاہے ۔