بریلی:ریلوے لائن پار کرتے وقت ٹرین کی زد میں آکر ایک دیہی باشندہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ فتح گنج مغربی تھانہ علاقہ کے باندہ پور مافی گاؤں رہنے والے ۵۵ سالہ بابو رام کی آج صبح گاؤں کے نزدیک ہی ٹرین کی زد میں آکر موت ہوگئی ۔ پوسٹ مارٹم ہاؤس پر موجود متوفی کنبہ والوں نے بتایاکہ بابو رام آج صبح گھر کی پالتو گائے چرانے کیلئے جنگل میں جانے کیلئے گائے کا لیکر گھر سے نکلاتھا ۔ لیکن گاؤں کے نزدیک ہی ریلوے لائن پار کرتے وقت تیزی سے آرہی ٹرین کی زد میں آکر اس کی موقع پرہی موت ہوگئی ۔ جب کہ اس کے ساتھ چل رہی گائے بچ گئی ۔ حادثہ کی اطلاع پاکر موقع پہنچے گھروالوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔ جس میں لاش کو شناخت کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ متوفی کی اہلیہ کا نام پشپا دیوی ہے ۔ وہ چار بیٹوںاور ایک بیٹی کا والد تھا ۔