سدھارتھ نگر:شدید گرمی اور امس میںمنگل کی دوپہرسے غائب بجلی بدھ کی شام ۶بجے تک بحال ہوسکی ۔ اس درمیان میں بجلی نہ رہنے سے تقریباً ۵لاکھ آبادی کو مشکلوںکا سامنا کرنا پڑا ۔منگل کے دن بارہ بجے انکمنگ کیبل میں دھماکہ ہوگیا اور سپلائی بند ہوگئی ۔ وہ تقریباً ۰۳گھنٹے بعد ہی بحال ہوئی ۔اس درمیان لوگوںکو پینے کے پانی کی سخت پریشانیوںسے دوچار ہونا پڑا ۔رمضان کا مہینہ ہونے کے سبب نمازیوںکو سخت دشواریوں کا سامنا کرناپڑا ۔اور انہیں افطاری اور سحری کے وقت پانی نہیںملا جس کے سبب لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔
٭ سدھارتھ نگر میں کے ڈمریاگنج علاقے کے جموتا گاؤںمیں منریگا کے تحت تزئین کاری اور صفائی کاکام جے سی بی ہورہاہے جس پر دیہی باشندے کاشی رام نے ایس ڈی ایم اور بی ڈی او سے کام روکے جانے کا مطالبہ کیاہے ۔ اس کاالزام ہے کہ گاؤںمیں مسلسل چار دن سے جے سی بی سے نالی کی صفائی ہورہی ہے ۔جبکہ یہ کام منریگا کے تحت مزدوروں سے کرایاجاناہے ۔