لندن، 29 جون (یو این آئی) آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی نے اپنے سخت مخالف اور آئی سی سی کے موجودہ چئرمین این سری نواسن اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف الزام ثابت کرنے کی کوشش کریں۔
للت نے لندن کے ایک چینل سے کہاکہ بدعنوانی ختم کرنے والے این سری نواسن اس وقت کیا کر رہے تھے جب وہ چنئی سپر کنگس کے مالک تھے ۔ للت نے اس تنازعہ کے لئے دونوں کے قصوروار قرار دیا اور آئی پی ایل گھپلہ کی جانچ کیلئے تشکیل کردہ جسٹس مدگل کمیٹی کی رپورٹ کو منظرعام کرنے کا چیلنج پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ہے ، ایک بھی نہیں۔ آئی سی سی نے کل تصدیق کی تھی کہ اسے 2013 میں للت مودی سے میل موصول ہوا تھا جس میں سابق آئی پی ایل کمشنر نے الزام لگایا تھا کہ ایک تاجر نے تین کھلاڑیوں کو رشوت دی تھی۔ اس پر للت نے کہا کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کا میرا میل داخلی سیاست کے سبب منظرعام کیا ہے ۔ اگر میں یہ کرنا چاہتا تو تین سال پہلے کردیا ہوتا’۔