سنگاپور: انڈونیشیائی فضائیہ کے ایک طیارہ کے میدان شہر میں حادثہ کا شکار ہونے کے واقعہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 141 ہوگئی ہے ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اب تک 141 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
طیارہ میدان علاقے کے رہائشی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوا تھا جس سے عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کئی کاریں تباہ ہو گئیں۔فضائیہ نے بتایا کہ طیارہ میں عملہ کے 12 اراکین سمیت 122 افراد سوار تھے ۔ قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ طیارہ میں 113افراد سوار تھے ۔