جموں:سالانہ امرناتھ یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔ 1280 یاتریوں کا پہلا دستہ یاتری فورس بھگوانی نگر بیس کیمپ سے روانہ کیا گیا۔ جموں کشمیر کے وزیر صحت چودھری لال سنگھ پی ایچ ای منسٹر چودھری سکھا نندن نے جموں سے جھنڈی دکھاکر یاترا کا آغاز کیا۔
اس موقع پر سینیئر افسران بھی موجود تھے ۔ پہلے دستہ میں 919 مرد اور 191 خواتین 16 بچے اور 154 سادھو شامل ہیں وہ 34 بسوں اور 29 بڑی گاڑیوں اور 5 کاروں میں روانہ ہوئے تھے ۔ پہلی بس صبح 5 بج کر 5 منٹ پر روانہ ہوئی یاتری وادی کشمیر میں امرناتھ کے غار میں درشن کے لئے جائیں گے ۔ سری نگر سے یاتری کل روانہ ہونگے ۔ 59 روزہ یاترا 29 اگست کو ختم ہوگی۔ جموں کشمیر حکومت نے سخت سیکورٹی کے علاوہ خیموں، غذا، سیکورٹی ، میڈیکل کیمپ اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا ہے ۔