کانپور: اترپردیش میں کانپور کے نظیر آباد علاقہ میں کل رات ایک نوجوان نے پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔
پولیس کے مطابق نظیر آباد کے جواہر نگر میں 22 سالہ نوجوان روہت شریواستوا نے پھندہ لگالیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اس نے اپنی جان کیوں لی اس کا پتہ نہیں چل سکا لیکن اس کے والد اروند کے مطابق ایک ہفتہ قبل اس کی دادی کی موت ہوئی تھی جن سے وہ بہت قریب تھا اور صدمہ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اس نے جان دے دی۔پولیس معاملی کی چھان بین کررہی ہے ۔