نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے نتیش کٹارا قتل کے قصوروار سکھ دیو پہلوان کو دو ہفتہ کے عبوری پیرول پر کل رہا کردیا۔جسٹس جی پی متل نے پہلوان کی اپیل پر سماعت کے بعد اسے اس بنیاد پر رہا کرنے کی اجازت دی کہ وہ 10 سال سے زیادہ عرصہ تک قید میں رہ چکا ہے ۔ پہلوان نے ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے پیرول کی اپیل کی ہے ۔عدالت نے پہلوان کو 50 ہزار روپئے کی ضمانت رقم اور اتنے ہی رقم کے مچلکے پر رہا کیا ہے ۔ پیرول کی مدت ختم ہوتے ہی اسے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔