دارجلنگ:مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع میں شدید بارش کے نتیجے زمین کھسکنے کی وجہ سے 30افرادکے ہلاک ہونے کی خبر ہے ،مزید نقصان کی خبر آنے کا امکان ہے ۔
منگل کی رات سے ہی پہاڑی علاقے میں شدید بارش ہورہی ہے ،لوگ جب گہری نیند میں تھے اسی وقت زمین کھسکنے کے واقعات ضلع کے مختلف علاقے میں رونما ہوئے ۔کالمپونگ کے علاقے میں 200ایم ایم بارش درج کیاگیا ہے ۔کرشیانگ سب ڈویژن کے مریک بلاک کے تحت تھیلنگ گارڈن میں زمین کھسکنے سے کئی مکانات منہدم ہوگئے جس میں کم سے کم 19افراد ہلاک ہوگئے ۔اتھارٹی نے کہا کہ لمبھودرا کے تنگلنگ میں مکانات منہدم ہونے سے کم سے کم سات مکانات مہندم ہوگئے جس میں تین افراد کی موت ہوگئی ہے ۔میرک کے مہندرا گا¶ں میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے ۔دارجلنگ کے ضلع مجسٹریٹ انوراگ سریواستو نے کہا کہ میریک، کالمپونگ اور سوکھیا پوکھاری سے سے سات سے پانچ لاشیں برآمد کی گئی ہیں ۔جب کہ 10افراد اب بھی غائب ہیں ۔مقامی شہری روشن تھاپا جو ریسکیو آپریشن میں مصروف نے کہا کہ مزید لاشیں برآمد کی گئی ہیں ،اس کے علاوہ زمین کھسکنے کی وجہ سے ضلع بھر میں کئی سڑکیں منہدم ہوگئی ہیں ۔اس کے علاوہ سلی گوڑی اور میریک کو جوڑنے والی رکتی پل سیمول باری کے قریب میں پانی میں بہہ گیا ہے ۔