مہا نگر پولیس کی گرفت میں آیا ملزم ارون ایم ٹیک پاس ہے۔ کچھ عرصہ قبل وہ ڈوڈا او رسوڈا کے پروجیکٹ میں ٹھیکے پر انجینئر کے طور پر کام کر چکا ہے۔ اس نے بتایا کہ حکومت تبدیل ہونے کے بعد اس کی ملازمت چلی گئی تھی۔ اس کے بعد سوڈا کے پروجیکٹ افسر اتل سنگھ نے اس سے چھوٹے موٹے کام کرائے۔ کچھ کام کا پیمنٹ تو ہو گیا جبکہ کچھ کا نہیں ہوا۔ وہیں وہ پروجیکٹ افسر اتل سنگھ سے اس بات کیلئے کافی ناراض تھا کہ کم پڑھے لکھے ہونے باوجود اس نے موہت کو ملازمت دے دی۔ ارون اس بات سے اتل سنگھ سے انتقام لینا چاہتا تھا اس نے بتایا کہ وہ اتل کا قتل کرنے کے بعد موہت اور خود کو گولی مار کر خود کشی کرنا چاہتا تھا۔ ارون کا کہنا تھا کہ اسے کینسر ہو گیا ہے مرنے سے قبل اپنے کنبہ کی گزر بسر کیلئے بینک بیلنس چھوڑ کر جانا چاہتا ہے۔