ماسکو: روس کے ماہرین وبائی امراض نے گنی میں ایبولا بخار کا مطالعہ کرتے ہوئے ایبولا بخار اور ہیپاٹائٹس بی میں باہمی ربط کا انکشاف کیا ہے۔ روس میں اشیائے صرف کے نگہدار ادارے کی سربراہ آنا پوپووا نے کہا ہے کہ ہمارے ماہرین کو لیبارٹری میں تشخیص کے ساتھ ساتھ کی جانیوالی تحقیق کے دوران نئی معلومات ملی ہیں۔ جن کے مطابق ایبولا بخار اور ہیپاٹائٹس بی میں باہمی ربط پایا جاتا ہے۔