ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کا دورہ کریں گے-
ہندوستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی، قزاقستان، قرقیزستان، ازبکستان، تاجیکستان اور ترکمنستان کے دورے پر چھے جولائی کو روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ ان ملکوں کے حکام سے دو طرفہ تعلقات اور دیگر مسائل کے علاوہ، داعش دہشت گرد گروہ سے مقابلے کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے- ان کا یہ دورہ تیرہ جولائی تک جاری رہے گا- ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی، بریکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس کا بھی دورہ کریں گے- نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں دیگر ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے کے لئے اپنے ایلچی کا بھی انتخاب کیا ہے-