لکھنو¿:وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہاہےکہ ان کی حکومت تعلیمی حلقہ میں مختلف اسکیمیں چلارہی ہے ۔جس کا فائدہ بڑے پیمانے پر سبھی کومل رہاہے ۔نوجوانوںکو جدید تکنیک سے جوڑنے اور عدم مساوات کوختم کرنے ذہین طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کررہی ہے ۔ ساتھ ہی لڑکیوںکو کنیاودیادھن کا فائدہ دیکر انہیں آگے کی تعلیم دیکر بیدار بھی کررہی ہے ۔
غریبوں اور کسانوں کے مفاد میںریاستی حکومت کے ذریعہ مختلف اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ آج جھانسی کے سینئر ریلوے انسٹی ٹیوٹ میدان پر ذہین طلباءکو لیپ ٹاپ اور ترمیمی کنیا ودیادھن تقسیم اور انڈین دیہی کرکٹ لیگ مقابلے کے فاتحین کو تقسیم انعامات کے موقع پر منعقد پروگرام میں خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے اپنے ہاتھوںسے دس طالبات کو ترمیمی کنیا ودیادھن اسکیم کے چیک تقسیم کئے اور ۲۵ ذہین طلباءوطالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کیا۔
پروگرام کے دوران کنیاودیادھن اسکیم کے تحت کل ۷۸۹ ذہین طلباءکو مستفید کیاگیا ۔جب کہ ۳۶۰ طلباءوطالبات کو لیپ ٹاپ دیئے گئے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر موجود طلباءو طالبات کے روشن مستقبل کی دعا کی اور انڈین دیہی کرکٹ لیگ میں حصہ لینے والی ٹیم اور منتظمین کو کامیاب پروگرام منعقد کرنے کےلئے ان کی ستائش کی ۔ اور ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو اول انعام کی شکل میں پانچ لاکھ روپئے کا چیک اور دوسری فاتح ٹیم کو ۳لاکھ پچاس ہزار روپئے کا چیک دیکر سرفراز کیا۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کو ڈیجیٹل انڈیا کی شکل میں فروغ دیاجائے گا ۔ وزیر اعلیٰ جشن جنگلات ہفتہ کابھی آغاز کیا ۔انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت کے ذریعہ کلین گرین یوپی پر سنجیدگی سے کام کیاجارہاہے ۔انہوں نے محکمہ جنگلات کو مول شری اور پریجات کے پودے بھی دیئے ۔ انہوںنے کہاکہ ضلع میں ایک ہزار ایکڑ آراضی پر خصوصی شجر کاری کی جارہی ہے ۔ جس کے ساتھ ہی بندیل کھنڈ علاقے کے للت پو ر ،جالون ،ہمیر پور ،چترکوٹ اضلاع میں بھی ایک ہزارایکڑآراضی پر خصوصی شجرکاری کی جارہی ہے ۔بندیل کھنڈ علاقے میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے کل ۴۱۸ مقامات پر پچاس ایکڑ یااس سے زیادہ علاقوںمیںسبز پٹی کو فروغ دیاجائے گا ۔