لکھنو:بجلی کی شرحوں میںہوئے اضافے کے خلاف بدھ کو مہیلا کانگریس نے کلکٹریٹ احاطے کا گھیراو¿ کرکے دھرنا دیا ۔دھرنے کی قیادت ریاستی مہیلا کانگریس کی ترجمان سدھ شری نے کی ۔ دھرنے میں خاص طورسے مہیلاکانگریس کی ریاستی صدر پرتماسنگھ موجود تھی ۔دوپہر تقریباً ۱۲ بجے لکھنو¿ مہیلا کانگریس کی کارکنان اور عہدے داران کلکٹریٹ پر پہنچ کر کئے گئے اضافہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔دھرنے کے بعد مہیلا کانگریس کی عہدے داروں نے گورنر کو مخاطب عرضداشت متعلقہ افسر کو سونپی ۔
گورنر کو بھیجی گئی عرضداشت میں مہیلا کانگریس نے فوری بجلی کی بڑھی شرحوںکو واپس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔ دھرنے میں خاص طور سے سنیتا سونکر ،سسیلاسونکر ،وبھوا ترپاٹھی ،بینا وکرم سنگھ ،سودھا سنگھ ،شیلا مشرا ،انجم خاں،درگا دیوی ،بٹو ،سمن ،نرملا ترپاٹھی ،سنیتا راوت ،آشاسنگھ سمیت تمام خواتین موجود تھی ۔