کانپور:ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے آج شہر میں جل نگم ،جل سنستھان کے ذریعہ کھودی جارہی سڑکوں کو اچانک معائنہ کرکے سبھی کھودی گئی سڑکوں کو موٹریبل کی ہدایت دی ۔ضلع مجسٹریٹ سب سے پہلے جل نگم کے ذریعہ کھودی جارہی سڑک نوین مارکیٹ پہنچی جلد سے جلد روڈ کو کمپریسو کرکے موٹریبیل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے پی پی این مارکیٹ والی سڑک کو دن رات کام کراکر صحیح ڈھنگ سے فلنگ کرانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بجلی گھر کے سامنے والی سڑک کو آج رات تک گٹی بھرکر لیبلینگ کراکر چالو کرانے کی سخت ہدایت دی۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ لال املی چوراہے پر پہنچیں جہاں پر جل نگم کے پائپ کا کام مکمل ہوچکاتھا یہاں پرانہوں نے چوراہے والی سڑک کو آج رات تک ٹھیک کرانے کی سخت ہدایت دی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے کرنل گنج تھانہ کے سامنے والی کو سڑک کو دیکھا جہاں پر بس اسٹیشن والی سڑک پر کیچڑ دیکھ کر جل نگم کے افسروں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اس روڈ میں انسانوں کو چلناہے جانوروں کونہیں ۔آج ہی اس سڑک کو موٹریبیل کرانے کی سخت ہدایت دی ۔ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ جہاں پر پائپ لائن ڈالی جاچکی ہے واہاں پر فوراً ہی روڈ کو بالو گٹی ڈال کر صحیح کرادیں ۔ لوگوںکوکسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے پریڈ سے چنی گنج میں کرائے جارہے کام کو تیزی سے پورا کرانے کی ہدایت دی ۔ معائنہ کے دوران جل نگم ،محکمہ تعمیرات عامہ ،جل سنستھان کے افسران موجودتھے ۔