مظفرنگر:شاملی ضلع میں ہائی ٹینشن کے بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کے سبب دو کسانوں کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے آج اس کی اطلاع دی ہے ۔
انہوںنے بتایاکہ علیم گاو¿ں میں کل شام ۴۰ سالہ دویندر کمار کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی ۔ وہ اپنے کھیت میں ٹیوب ویل لگاتے وقت بجلی کے تار کی زد میں آگیا ۔ پولیس نے بتایاکہ کرنٹ لگنے سے دوسری واردات کل ٹوڑا گاو¿ں میں ہوئی ۔ اس گاو¿ں کے ۲۶سالہ ہروندر سنگھ کو اس وقت کرنٹ لگ گیا جب وہ اپنے کھیت میں کام کررہاتھا۔انہوںنے بتایاکہ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔