لکھی سرائے: بہار میں ضلع لکھی سرائے کے سیڑھی بازار تھانہ علاقہ کے جمونیا گا¶ں کے نزدیک ایک کھیت سے پولس نے آج دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر جمونیا گا¶ں کے نزدیک کھیت سے دو نواجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لاشوں کو دیکھنے سے ظاہرہو تا ہے کہ ان کا گلا ریت کر قتل کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کی نیت سے انہیں کھیت لاکر پھینک دیا گیا ہے ۔ ان لاشوں کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ مقتولین کی عمر 30 سال کے آس پاس ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایسا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نکسلیوں نے ان نوجوانوں کا قتل کیا ہے ۔ پولس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔