تھروواننت پورم: کیرالہ کے تقریبا 828 مدارس کو مرکز کی قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے ) حکومت بر سراقتدار آنے کے بعد سے اب تک کوئی فنڈ ادا نہیں کیا ہے ۔ یہ اطلاع آج ریاستی
اسمبلی میں دی گئی۔ کیرالہ کے وزیر تعلیم پی کے عبدالرب نے مدرسوں میں تعلیم سے متعلق ایک سوال کے تحریری جواب کہا کہ سال 15-2014 کے لئے ان مدارس کی درخواستیں مرکزی وزارت تعلیم کو بھیج دی گئی ہیں، لیکن اس بارے میں ابھی کوئ¸ اطلاع نہیں ہے کہ ان مدارس کو فنڈ دینے سے منع کیا گیا ہے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ،تاہم، ترقی انسانی وسائل (ایچ آر ڈی) کی ویب سائٹ کے مطابق دیگر ریاستوں کے مدارس کو مرکزی حکومت کی جانب سے مذکورہ مدت کے لئے گرانٹ ارسال کئے جارہے ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ کیرالہ کے اہلیت یافتہ مدارس کو مرکزی فنڈ مہیا کرانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے یہ نشاندہی کی کہ کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (کیگ) کی تحقیقات میں پایا گیا ہے کہ کیرالہ کے مدارس اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اسکیموں کے مطابق مدارس میں کل وقتی بنیادوں پر کلاسوں کا اہتمام ہونا چاہئے ، جزءوقتی طورپر نہیں۔ جیساکہ کیرالہ میں رواج ہے ۔