لکھنؤ: اسٹار پلس کے ڈانس ریئلٹی شو نچ بلئے کے ونود ٹھاکر اور رکچھا گپتا جمعرات کو تشہیر اور اپنے مداحوں سے ووٹ کی اپیل کرنے راجدھانی پہنچے۔ ایک سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے ونود اور رکچھا نے یہاں صحافیوںکو پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ پیدائشی طور پر پیروں سے معذور ہونے کے باوجود رقص سے دنیا میں اپنی الگ شناخت بنانے والے ونود کو ڈانس کے سبھی اسٹپ آتے ہیں۔
معذور ہونے کے باوجود ونود خود کو یہ احساس نہیں ہونے دیتے کہ ان کے دونوں پیر نہیں ہیں۔ انہوںنے کبھی اس بات کا افسوس نہیں کیا کہ ان کے پاس پیر نہیں ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ وہ چار سال کی عمر سے رقص کر رہے ہیں لیکن دس سال کی عمر میں دوستوں کے کہنے پر اس شوق کو آگے بڑھانا شروع کر دیا۔ ونود کی بیوی اور نچ بلئے میں ان کی پارٹنر رکچھا کہتی ہیں کہ انہیں بھی کبھی اس بات کا احساس نہیں ہوا کہ ونود معذور ہیں۔رکچھا کہتی ہیں کہ نچ بلئے میں ونود دوسرے امیدواروں کو جتنی ٹکر دیتے ہیں اتنی کوئی اور نہیں دے سکتا ہے۔ رکچھا چاہتی ہیں کہ جیسے لوگ ہیر-رانجھا اور لیلیٰ-مجنوں کی جوڑی کو جانتے ہیں اسی طرح ونود اور رکچھا کو بھی یاد رکھیں۔