اگر مالوا:مدھیہ پردیش کے اگر مالوا ضلع کے بادود تحصیل کے جھوٹا گاؤں میں ہنڈ پمپ سے پانی پینے سے 100سے زائد افراد ڈائریا کی زد میں آگئے ہیں۔اس خبر کی اطلاع ملتے ہیں مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور انہوں نے حکام کو متاثرہ گاؤں روانہ کر دیاجہاں یہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی وہاں بھیجی گئی ہے جو مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ایس ڈی او ورشا بھوریا نے بتایا کہ ہینڈ پمپ کے اطراف گندگی پھیلی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس کا پانی گندہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ چاروں طرف گندگی کا انبار ہے ۔ وہیں پر ایک گندہ کنواں بھی ہے ۔ پانی بالکل گندہ ہو چکا ہے اور اس کے استعمال کی وجہ سے لوگوں کو ڈائریا کی شکایت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالات پر قابو پالیا گیا ہے ۔