ستنا : مدھیہ پردیش کے اس ضلع کے رام نگر تھانہ پولیس نے گلبار گاؤں کے تین گھروں میں نقلی نوٹ چھاپے جانے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے اس دھندے میں ملوث دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ۔ایریا پولیس افسر پھول سنگھ ٹیکام نے آج بتایا کہ ملزم پون تیواری کے ٹھکانے پر ایک پرنٹر 100 – 100 روپے کے تین نوٹ ملے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے . اسی غیر قانونی کاروبار سے وابستہ ایک دیگر ملزم دھیرج تیواری پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گیا. اس کے ٹھکانے پر بھی ایک پرنٹر ملا ہے ۔اس گروہ کے تیسرے مشتبہ شخص دیواکر چترویدی کے گھر کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی شراب ملی ہے ۔پولیس دیواکر چترویدی کے گھر نقلی نوٹ کی تلاش میں پہنچی تھی. جمعرات کو ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ شروع کر دی گئی ہے .