لکھنو:کینٹ رکن اسمبلی ریتا بہو گنا جوشی نے جمعہ کو لال کنواں وارڈ کامعائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جلسہ کرکے عام لوگوں کے مسائل کو بھی سنا ۔ لوگوں کے ذریعے الزام لگایا گیا کہ اس وارڈ کے ساتھ میونسپل کارپوریشن اور جل سنستھان کے ذریعہ دہرا رویہ اپنا یا جارہا ہے۔ یہاں نہ تو گلیوں کی تعمیر کرکے ترقی کی راہ کھولی جارہی ہے۔نہ ہی جل سنستھا ن کے ذریعہ پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ جس سے ہم لوگوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے وہیں گلیوں کے معائنہ کے درمیان لوگوں کے ذریعہ ریتا بہو گنا جوشی کو گھیر لیا گیا ۔ اس پر رکن اسمبلی نے یقین دلایا کہ آپ لوگوں مسائل کا اولیت سے تصفیہ کرایا جائےگا۔ وارڈ صدر سنجے وشو کرما نے بتا یا کہ محلے میں سپلائی کرنے کیلئے جل سنستھان کے ذریعہ ایک ٹیوب ویل لگایا گیا تھا جو آئے دن پانی سپلائی کرنے کے دوران ہی بند ہوجاتا ہے۔ وہیں جنرل سکریٹری گوتم نے بتایا کہ یہاں کے وارڈوںکی صفائی بندوبست کی حالت بھی بے حد خراب ہے۔ اس دوران راشد ، موہن ، وپن دکشت ، سنجے شکلا سمیت کئی لوگ موجود تھے۔