لکھنو:گورنر رام نائک نے آج گورنر ہاوس میں پرم ویر چکر سے سرفراز کیپٹن منوج پانڈے کی ۱۶ویں برسی پر ان کی تصویر پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع گورنر نے کہا کہ ویسے تو گورنر ہاوس میں مختلف قسم کے پروگراموں کا اہتمام ہوتارہاہے چندماہ قبل جذام متاثر جو سماجی بائیکاٹ سے بھی متاثرہوتے ہیں نے اپنے خاص انداز میں گورنر ہاوس میں بھجن پیش کیا تھا۔ لیکن آج ایک بہادر کے بیٹے کی برسی پر منعقد جلسہ سے گورنر ہاو¿س جذباتی ہوگیا۔ گورنر ہاوس میں کوئی اہتمام ہوتاہے تو اس کا اثر پوری ریاست میں ہوتاہے۔ انہوںنے کہا کہ اس میں بھی ایک پیغام ہے۔ اس موقع پر شہید کیپٹن منوج پانڈے کی والدہ موہنی پانڈے والد گوپی چندر پانڈے اور کنبہ والے ودیگر شہری موجود تھے۔ پروگرام میں پون مشرا کے ذریعہ لکھی کتاب ’دی ہیرو آف بٹالک‘ کا اجراءورانی لکشمی بائی اسکول کے ذہین طالب علم عارف پمنانی اور طالبہ منجلا ورما کا اعزاز یادگاری نشان ، رقم اور توصیفی سند دےکر کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ ہندوستانی فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے جس کی شاندار تاریخ ہے۔ کارگل کی لڑائی میں ہمارے فوجیوں نے سینے پر گولیاں کھائیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک پر جان نثار کرنے والے شہیدوں کو ہم یاد کریں۔ اور سماج ان کے کنبہ کے تئیں اپنے ذمہ داریوں کو سمجھےں۔ انہوںنے کہا کہ اصل خراج عقیدت وہی جب عقیدت سے سرجھکاکر ان کے راستوں پر چلنے کا سبق لیں۔ اس موقع پر گورکھا ریجیمنٹ کے ذریعہ کیپٹن منوج پانڈے کو لے کر بالی وڈ میں بنی ایک فلم کی کلپ بھی دکھائی گئی اور این سی سی کیڈٹ نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔