لکھنو:وزیر تعمیرات عامہ شیو پال سنگھ یادو نے آج سلطان پور روڈ پر ارجن گنج کے نزدیک فور لائن ریل اوور برج کا افتتاح کیا۔ لکھنو¿ ۔ سلطان پور قومی شاہراہ ۔۵۶پر ریلوے پھاٹک پر بننے والا یہ اوور برج کافی عرصہ سے زیر تعمیر تھا اوور برج کے شروع ہوجانے سے اس راستے کے ساتھ ہی اس علاقے کے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔ اسی روڈ سے سلطان پور ، وارانسی ، پرتاپ گڑھ، جون پور کی جانب جانے اور آنے والی گاڑیاں گذر تی ہےں۔ اس ریل سیکشن سے گذرنے والی ٹرینوں کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔جس کے سبب ریلوے پھاٹک کو بار بار بند کرنا پڑ تا تھا اور اس روڈ پر جام کی حالت ہمیشہ بنی رہتی تھی۔ اس راستے پر ریل پل کی تعمیر سے آنے جانے والے ٹریفک کو جام کی حالت سے نجات ملی اور اس کے ساتھ ساتھ آمد و رفت بہتر ڈھنگ سے چلنے سے لوگوں کو فائدہ ملے گاا۔ مسٹر یادو نے بتایا کہ اس پل کی کل لمبائی ۹۱۷ئ۹۵میٹر ،پروجیکٹ کی لاگت ۷۸۶۴ئ۱۴لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر اکتوبر ۲۰۱۲ میں شروع ہوئی تھی اور جون ۲۰۱۵ میں مکمل کرلی گئی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ اس اوور برج کی تعمیر میں ریلوے کے سبب تاخیر ہوئی انہوں نے کہا کہ تعمیر پل میں ۷۵ئ۶۰میٹر لمبے خاص پل (ریلوے سیکشن )کی تعمیر شمال مشرقی ریلوے نے اور ۸۹۶ئ۳۵میٹر لمبے پہنچ سڑک کا تعمیری کام اترپردیش ریاستی برج کارپوریشن نے مکمل کی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت نے ریلوے پھاٹکوں اور ندیوں پر بڑی تعداد میں اوور برج بنوائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تمام حلقوں میں عوام کیلئے ترقیاتی کام کئے ہیں۔