بارہ بنکی:عام آدمی پارٹی کے ذریعہ پریس کانفرنس کے دوران ضلع کنوینر ونے شریواستو نے بتایا کہ سہ رخی پنچایت انتخابا ت میں بھی پارٹی اپنا سرگرم کردار نبھائے گی۔ ۱۵بلاکوں میں سے ۴بلاکوںمیں مجلس عاملہ کی تشکیل کا کام پورا ہونا بتایا گیا ہے۔ پارٹی کی بلاک یونٹیں تمام گاو¿ں میں رابطہ قائم کرکے بوتھ کمیٹی بنانے کا کام کرے گی۔ پارٹی کنوینر لال جی ورما نے بتایا کہ ۲۰ہزارآن لائن رکن بنانے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ آنے والے دنوں میں آن لائن اراکین کو ذاتی رابطہ کے ذریعے گاو¿ں سطح کی کمیٹیاں بنانے کی ہدایت دی جائے گی۔ آن لائن رکنیت کیلئے کوئی بھی شخص ۰۷۷۹۸۲۲۰۰۳۳پر مسڈ کال کرکے پارٹی کی آن لائن رکنیت حاصل کی جاسکتی ہے ہدف کے مطابق خواتین ، نوجوان ، طلباء، اقلیت ، وکلایءڈاکٹر اور سینئر شہری کی سیل کمیٹیوں کی تشکیل پارٹی کے ذریعے کی جائے گی۔ بدعنوانی سے نمٹنے کے سلسلے میں پارٹی کا جنم ہونا بتایا گیا ۔ پارٹی موجودہ حالات پر نظر رکھنے کے ساتھ ہی مستقبل کی حکمت عملی کیلئے بھی مثبت قدم اٹھائے گی۔ ریاست میں نظم و نسق میں بہتری کی ضرورت بتائی گئی۔ بڑھتے خاتون تشدد اور قدرتی آ فات سے تباہ حال کسانوں کو وقت پر مدد دلانا بھی پارٹی کے ایجنڈے میں شامل بتایا گیا ہے۔ ضلع میں بجلی مسئلے کے سوال پر عآپ کنوینر نے بتایا کہ پیداوار میں بہتری کے ساتھ لائن لاس پر کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ محکمہ اگر لائن لاس پر کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوجائے تو ۵۰ فیصد بہتری خود بخود ہوجائے گی۔ دہلی حکومت کے ذریعے کیا گیا وعدہ تقریباً پورا ہوچکا ہے۔ بدعنوانی کو ختم کرنے کیلئے مثبت قدم اٹھانے کے ساتھ ہی پارٹی نے بجلی کے بل میں بھی ۵۰ فیصد چھوٹ صارفین کو مہیا کرائی ہے۔