گورکھپور:ضلع میں چلائے جارہے ورک آو¿ٹ کیسیز کا پردہ فاش کرنے کی ہدایت پر سب انسپکٹر سنجے سنگھ یادو اور پولیس ٹیم کے ذریعے جمعرات کو مہیوا منڈی سے متعلق ملوث ملزم سنیل کمار پانڈے ولد رام نگینہ پانڈے ساکن اوما نگر کالونی تھانہ کوتووالی ضلع دوریا کو دوریا بائی پاس سے کل شام آٹھ بجے گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے واردات سے متعلق چوری کے زیورات ، لیپ ٹاپ ایل سی پی وغیرہ برآمد کیا گیا۔ پوچھ گچھ ملزم نے بتایا کہ وہ دن میں گھر میں تالا بند ہونے کے سبب رات میںسناٹا پائے جانے پر تالا توڑ کر قیمتی اشیائ، زیورات ،لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی وغیرہ چوری کرلیتا تھا۔ ملزم کے پاس سے بڑی تعداد میں چوری کی اشیاءجس میں بیگ ، منگل سوتر ، چین،لاکیٹ ، سونے کی انگوٹھی،رنگ ، کان کی بالی ، ٹاپس ، جھمکی، نتھیا، چاندی کے سکے، چاندی کی پایل ، بچھیا وغیرہ برآمدہوئی۔