کانپور:بی جے پی نے ایک دن قبل ریاستی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کی ہورڈنگ ، بینر پھاڑ دیئے تھے۔ اس کے خلاف سماجوادی لوہیا واہنی کے کارکنان نے پریڈ چوراہے پر بی جے پی کا پتلانذر آتش کیا۔بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان نے وزیر اعلیٰ کی یوم پیدائش کی مبارک باد دیتی ہورڈنگ اور بینر پھاڑ دیئے تھے اس کے خلاف جمعرات کو سماجوادی کارکنان نے کا غصہ بی جے پی پر پھوٹا ۔ سماجوادی پارٹی لوہیا واہنی پریڈ چوراہا پر وزیرا عظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بی جے پی کا پتلہ نذر آتش کیا ۔ ایس پی لیڈروں کا الزام ہے کہ بی جے پی ک مرکز میں ترقی نہیں کرپارہی ہے اس لئے مدعوں سے توجہ ہٹانے کیلئے بی جے پی کے ذریعے ایس پی حکومت پر الزام لگایا جارہا ہے۔ جس طرح بی جے پی لیڈروں نے پولیس کی گاڑیوں پر چڑھ کر مظاہرہ کیا اور عوام کے ذریعے منتخب وزریراعلیٰ کے پوسٹر اور بینر پھاڑنا کسی طرح سے مناسب نہیں کہا جاسکتا ۔ پتلا نذرآتش کرنے والوں میں ونے گپتا ،راجیش یادو ، لئیق خان، راکیش ورما وغیرہ موجود تھے۔