سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے جنگلات میں اور ایک درانداز کی ہلاکت کے ساتھ ہی جاری جھڑپ میں ہلاک ہونے والے دراندازوں کی تعداد دو تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل این این جوشی نے بتایا کہ جھڑپ میں ایک فوجی جوان نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے مقام سے تین ہتھیار برآمد کئے جاچکے ہیں۔ کرنل جوشی نے بتایا کہ اوڑی سیکٹر میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جہاں کل جنگجو¶ں کا ایک گروپ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دراندازی کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے مقام سے دو جنگجو¶ں کی لاشیں ، تین اے کے رائفلیں اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔ کرنل جوشی نے بتایا کہ لائن آف کنٹرل کی نگرانی پر مامور فوجی جوانوں نے جمعہ کی علی الصبح سرحد کے اس پار جنگجو¶ں کے ایک گروپ کی مشتبہ نقل وحرکت دیکھی۔ تاہم جب جنگجو¶ں کو للکارا گیا اور خودسپردگی اختیار کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے خودکار ہتھیاروں سے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ فوجی جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ کا آغاز ہوا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ متضاد اطلاعات کے مطابق جھڑپ میں تین سے پانچ جنگجو¶ں کو ہلاک کیا گیا ہے ، تو کرنل جوشی نے بتایا کہ جب تک لاشیں برآمد نہیں ہوتیں تب تک کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ۔