لکھنو¿:سنکلپ واٹیکا کے نزدیک اتوار کی دوپہر گومتی ندی میں نہاتے وقت سیلس ٹیکس محکمہ میں تعینات چپراسی کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔چوکی انچارج سلطان گنج او پی یادو نے بتایا کہ بٹلر پیلس کالونی کے کوارٹر نمبر ۵۰ میں سیلس ٹیکس محکمہ میں چپراسی چوبیس سالہ روی اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا۔ بتایا جاتاہے کہ اتوار کی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے وہ سنکلپ واٹیکا کے نزدیک گومتی ندی میں نہانے کے لئے گیا تھا۔ ندی میں نہاتے وقت وہ گہرے پانی میں چلاگیا اور ڈوبنے لگا۔ روی نے مدد کے لئے شور مچادیا، شور سن کر لوگ جمع ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر حضرت گنج پولیس بھی پہنچ گئی اور غوطہ خوروں نے کسی طرح روی کو ندی سے باہر نکالا۔
پولیس نے روی کو سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔