لندن……..بر طانوی چڑیا گھر میں دنیا کا سب سے بڑا اور بدبو دار نایاب پھول عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔بر طا نیہ کی کاؤنٹی Devonکے چڑیا گھر میں دنیا کاسب سے بڑا اور بدبو دار پھول کِھلا ہے جس نے عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے۔Paignton نامی اس چڑیا گھر میں موجود یہ بد بو داردس فٹ بڑا پھول پوری طرح کھلنے پر ہزاروں مقامی افراد کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ پھول قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے جس کی بو کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔پودے کی اس نایاب قسم کی مجموعی عمر چالیس سال ہوتی ہے جس پر صر ف ایک پھول ایک دن یا چند گھنٹوں کے لیے ہی کھلتا ہے۔ یہ پودا درحقیقت انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کودنیاکا سب سے بڑا پھول تصور کیا جاتا ہے۔