جونپور:آئندہ ۲۲سے ۲۴دسمبر تک چہلم منایاجائے گا جس میں بجلی پانی، سڑک،حفاظتی بندوبست کے سلسلے میں جونپور عزاداری کونسل کے صدر سید محمد حسن کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی۔ساتھ ہی وفد نے ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی سے ماہ محرم میں ضلع کے جلوسوں ومجالس کو پرامن ماحول میں منعقد کرانے پر شکریہ اداکیا اورامید ظاہر کی کہ چہلم میں ضلع میں نکلنے والے جلوسوں اورمجالس میں اسی طرح تعاون ملے گا وفد میں علی منظر، اصغرحسین زیدی، تحسین عباس، ناصررضا، نہال احمد، سردار حسین، قنبرعلی، طالب رضا اور شکیل سمیت دیگر افرادشامل تھے۔