واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما نے عید الفطر پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے ۔صدر براک اوباما نے ماہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے موقع پر امریکا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں صدر اوبامہ نے مزید کہا کہ عیدالفطر ہر امریکی شہری کو تمام عقائد کے پیروکاروں کا احترام اور اہمیت کا یاد دلاتی ہے ۔ انہوں نے نیویارک کے گورنر کی جانب سے عید کی چھٹیوں کو اسکول کیلنڈر میں شامل کرنے کے اقدام کو بھی سراہا ہے ۔ خیال رہے کہ نیویارک کے گورنر نے رواں سال مارچ میں پہلی بار سرکاری اسکولوں میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔