بولی وڈ ہدایت کار اومنگ کمار نے اپنی زیرتکمیل فلم ’سربجیت‘ میں بولی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کو پاکستانی وکیل کا کردار ادا کرنے کی آفر دی ہے۔
فلم ’سربجیت‘، سربجیت سنگھ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو دہشت گردی کے الزام پر پاکستان میں قید ہے۔
فلم میں سربجیت کی بہن اس کی جیل سے رہائی کے لیے جدوجہد کرتی نظر آئے گی۔
اس فلم میں اداکارہ ایشوریا رائے سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ اداکار رندیپ ہودا سربجیت بنیں گے۔
ایشوریا رائے اور امیتابھ بچن اس سے قبل ایک ساتھ فلم ’سرکار‘ اور ’محبتیں‘ میں نظر آئے تھے۔
اس فلم کی شوٹنگ اس سال اکتوبر میں شروع کی جائے گی جبکہ ریلیز اگلے سال مئی میں متوقع ہے۔