پیرس: کتوں پر آنکھوں کے ڈراپس کے ذریعے کیے جانے والے ایک مطالعے کے بعد بدھ کے روز یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک دن موتیے کا علاج بغیر سرجری کے ممکن ہوسکے گا۔
سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے مطابق قدرتی طور پر بننے والے ایک مولیکیول لانوسٹیرول کو آنکھوں کے ڈراپر کے ذریعے استعمال کیا گیا تو اس سے کتوں کی آنکھوں میں موجود موتیا سکڑنے لگا۔
موتیا دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ موتیے سے متاثر ہوتے ہیں جس کا فی الحال واحد حل سرجری ہے۔
موتیے کی سرجری کا طریقہ کار آسان اور محفوظ ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ آئندہ 20 سالوں میں اس کے مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ بہت سے لوگوں کے لیے سرجری کروانا مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے۔