شامی عدلیہ نے معروف اسلامی اسکالر الشیخ یوسف القرضاوی سمیت چار سرکردہ عرب صحافیوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔ سزائے موت پانے والوں میں سابق رکن پارلیمان الشیخ محمد حبش، الشیخ عدنان العرعور، صحافی فیصل القاسم اور میشل کیلو شامل ہیں۔
اینکر پرسن فيصل القاسم۔۔عدالتی حکم کے مطابق متذکرہ بالا افراد پر شام میں ‘دہشت گردی کی حمایت اور دہشت گرد تنظیمیں بنانے اور مسلح کارروائیوں کے لئے مالی وسائل فراہم’ کرنے کا الزام ہے۔
صحافی میشل کیلو۔۔یہ سزا شام میں دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ‘موت کے حق دار مجرم میڈیا پر آ کر شامی عوام کو باہمی لڑائی کی ترغیت دیا کرتے تھے۔’
الشیخ عدنان العرعور ۔۔فیصلے کے مطابق بشار الاسد کی حکومت نے الزام عاید کیا ہے کہ متذکرہ افراد نے شام میں دہشت گرد تنظیموں کو رقم اور اسلحہ فراہم کیا۔ عدالت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے سزائے موت پانے والے مجرموں کی جائیداد بھی ضبط کر لی جائے۔