ممبئی: عید سے ایک دن قبل ریلیز ہونیوالی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ سے حاصل ہونیوالا منافع سلمان خان نے ملک کے غریب کسانوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور اب سلمان خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم سے حاصل ہونیوالی آمدن ملک میں مسائل کا شکار کسانوں میں تقسیم کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت میں اکثر کسان قرض کے بوجھ تلے دبے ہیں اور اکثر خودکشی کر لیتے ہیں، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ غریب کسانوں کی مدد کریں گے۔