نئی دہلی:صدر جمہوریہ کے طور پر مسٹر پرنب مکھرجی کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارک باد دی ہے ۔
مسٹر مودی نے آج یہاں جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ‘‘صدر جمہوریہ کو صدر کے طور پر تین سال کی مدت مکمل کرنے کے لئے مبارک باد۔
ملک کو ان کے وسیع تجربے اور غیر معمولی صلاحیت سے فائدہ ہوا ہے ۔