جبل پور: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے اس سال ہونے والے ڈ ی میٹ امتحان کو صاف شفاف اور غیرجابندار برقرا ررکھنے پر زور دیتے ہوئے اس امتحان کو داخلہ اور فیس کا تعین کرنے والی کمیٹی کی نگرانی میں آن لائن کرانے سے متعلق عرضی پر درخواست گذاروں سے بعض وضاحت طلب کی ہے ۔
ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے یہ امتحان 26جولائی سے 3اگست تک آن لائن کرانے کی درخواست کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی تھی۔ رتلام کے سابق ممبر اسمبلی پارس سکلیچا کی طرف سے دائر کردہ ایک عرضی میں کہا گیا تھا کہ ڈی میٹ میں کافی بدعنوانی ہوئی ہے جس کی جانچ سی بی آئی سے اور جولائی 2015 میں ہونے والے ڈی میٹ امتحان کو ہائی کورٹ کی نگرانی میں کرائی جائے ۔
اس معاملے کی اگلی سماعت 27جولائی کو ہوگی۔