پٹنہ، :وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بہار کو 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار بہار آئے مسٹر مودی نے یہاں ویٹنري کالج میدان میں کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے جب وہ گاندھی میدان میں بم دھماکوں کے درمیان تقریرکر رہے تھے تب انہوں نے مرکز میں حکومت بننے پر بہار کو خصوصی پیکج دینے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کی قیادت میں مرکز میں حکومت بنی تو انہوں نے بہار کو 50 ہزارکروڑ روپے کا خصوصی پیکج دینے کے بارے میں سوچا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ بہار کے سلسلے میں ان کے جو منصوبے ہیں اسے وجس بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہے اس کے پیش نظر انہوں نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تب انہیں لگا کہ 50 ہزار کروڑ روپیہ سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بہار کو 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا خصوصی پیکیج دیا جائے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صحیح وقت پر وہ اس کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے لئے انہوں نے جو بھی وعدہ کیا تھا اس سے آگے بڑھ کروہ اسے پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ
ملک کی ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ بہار کی ترقی کی رفتار تیز ہو۔