امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا سینئر کمانڈر مارا گیا۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ ابو خلیل السوڈانی 11 جولائی کو پکتیکا میں فضائی حملے میں ہلاک ہوا۔ کارٹر نے بتایا کہ السوڈانی القاعدہ کی جانب سے ہونے والے خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرتے تھے اور وہ امریکہ پر ہونے والے حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی شامل رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے کمانڈر کو القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا اور امریکی محکمہ دفاع کے مطابق وہ نیٹو، افغان اور پاکستانی افواج پر حملوں کی نگرانی بھی کرتے تھے۔ پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ السوڈانی ان تین شدت پسندوں میں سے ایک ہیں جو حملے میں مارے گئے۔ السوڈانی کی ہلاکت سے دنیا بھر میں القاعدہ کی کارروائیوں میں مزید کمی ہوگی۔