واشنگٹن: امریکہ نے ایف 35 جنگی طیارے میں نصب توپ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ طیارے میں نصب گن 4 بیرل کی ہے جس سے 25 ملی میٹر کا گولہ فائر کیا جا سکتا ہے، یہ گولہ فضا سے فضا یا فضا سے زمین پر بھی فائر کیا جا سکتا ہے۔ 46 سکواڈرن کے انچارج میجر جنرل رچرڈ رولنز کا کہنا ہے کہ ایک پائلٹ کے طور پر مجھے استعمال کیلئے ایک نیا ہتھیار مل گیا ہے۔ یہ توپ ایک سکینڈ میں 55 گولے فائر کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ ٹیسٹ کھڑے جہاز سے کیا گیا۔