گھنٹوں قطار میں لگنے کے بعد بھی صارفین کو لوٹنا پڑا مایوس
گورکھپور :گیس سلنڈر کی قلت میںاضافہ ہوتاجارہاہے ۔گزشتہ پانچ دنوں میں لکھنو¿ سے صرف چار سلنڈر ہی ملے ہیں ۔الہ آباد اور بنارس سے سلنڈروں کی سپلائی گھٹنے سے کئی ایجنسیوںپر گیس کا بحران میں اضافہ ہوگیاہے۔ آج بھی سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے کئی ایجنسیوں سے صارفین کو واپس لوٹنا پڑا ۔
صارفین کی مانگ بڑھنے اور سپلائی گھٹنے کی وجہ سے ایجنسیوںپر بھیڑ میں اضافہ ہوا۔ کئی ایجنسی منتظمین نے آئل کمپنی کے ذمہ دارافسران کو انتباہ تک دے رکھاہے ۔ ایجنسیوں منتظمین نے صاف کہاکہ اگر حالات بہتر نہیں ہوئے اور سپلائی نہیں بڑھی تو صارفین کو سمجھاپانا مشکل ہوجائے گا ۔ سنیچرکو کچھ سلنڈر آئے ضرور لیکن لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ کم پڑگئے اور ایجنسیوںپر ہنگامے کی حالت رہی ۔ آئے دن سلنڈر کےلئے ایجنسیوں پر تنازعہ کی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔