لکھنو¿:ریزرویشن بچاو¿ سنگھرش سمیتی کے اعلان پر ریاست گیر تحریک کے تحت گاندھی مجسمہ سے ضلع مجسٹریٹ دفتر تک مخالفت مارچ نکالاگیا۔ اور وزیر اعظم کو مخاطب عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کو سونپی۔
سمیتی کے قومی صدر ای آر پی سنگھ نے بتایا کہ کئی ریاستوں میں درج فہرست ذات وقبائل طبقہ کے ملازمین اور افسروںکو اعلیٰ عہدوں پر ترقی نہ دے کر ان کے جمہوری حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔ اور آئینی بندوبست کو دھتا بتاتے ہوئے اس طبقہ کے ملازمین کو ترقی نہیں دی جارہی ہے۔ اور مرکزی حکومت ۱۱۷ویں آئینی ترمیمی بل پاس نہ کراکر دلتوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ ہمارے تمام پندرہ نکاتی مطالبات پر کارروائی نہیں ہوتی ہے تو ریزرویشن بچاو¿ سنگھرش سمیتی اور دیگر تمام ریزرویشن حامی تنظیموں کے کارکنان ۶ اگست سے جنتر منتر پر اجتماعی بھوک ہڑتال کریں گے۔