لکھنو¿:راجدھانی کے منشی پلیا علاقے اور رنگ روڈ پر جام کا مسئلہ بڑھنے سے ناراض کاروباری اتوار کو سڑک پر اتر آئے۔ کاروباریوں نے سیکٹر ۱۸ سے ۲۱ تک رابطہ سڑکوں کو ریلنگ لگاکر بند کئے جانے پر اعتراض ظاہر کیا۔ اس کے علاوہ ان مقامات پر چوراہے بنانے کی مانگ کو لے کر مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین سمدی پور آدرش ویاپار منڈل کے بینر تلے متحد ہوئے تھے۔ دن بھر چلے مظاہرے کے بعد کاروباریوں نے ضلع مجسٹریٹ کے نام انتظامیہ کے افسران کو عرضداشت دے کر مظاہرہ ختم کرایا۔مظاہرہ میں پہنچے تاجر لیڈر سنجے گپتا نے کہا کہ منشی پلیا چوراہا اور رنگ روڈ پر مسلسل جام کا مسئلہ بنا رہتاہے ۔ رابطہ سڑکوں پر ٹریفک نظام میں تبدیلی ہونے سے ٹریفک دباو¿ کم کیا جاسکتاہے۔
انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات کے مطابق ہزاروں تاجروں اور باشندوں کی سہولیات کے لئے سابقہ کی طرح چوراہے ہونے چاہئے۔ مسٹر گپتا نے کہا کہ رنگ روڈ پرانے حالات کے مطابق قومی شاہراہ ہے۔ لیکن موجودہ وقت میں شہر کے اندر آنے کے سبب حالات الگ ہیں۔