بان کی مون نے یمن جنگ بندی کے اعلان کا استقبال کیا ہے۔
جنگ بندی کا اعلان کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن جنگ بندی کا اعلان وقت کا تقاضا ہے۔ ہم اس جنگ بندی کا استقبال کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چند ماہ پہلے سعودی عرب نے یمنی صدر کی حمایت کیلئے یمن کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے یمن پر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں بچے، جوان، بوڑھے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یمنی عوام نہتے ہونے کے باوجود سعودی عرب کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کو یمن پر حملے کے حوالے سے پاکستان کی فوجی امداد کی امید تھی لیکن پاکستان نے یمن جنگ میں کودنے سے احتراز کرتے ہوئے سعودی عرب کی مدد کرن سے انکار کردیا۔ جس کے بعد سعودی عرب عالمی سطح پر یمن جنگ میں تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔