جامعہ مدرسین کے نائب سربراہ نے کہا کہ قرآن مجید کے احکامات پر عمل انسانی سعادت کا موجب ہیں۔
جامعہ مدرسین قم کے نائب سربراہ حجت الاسلام رحمانی سبزواری نے کہا کہ تمام احادیث کا جائزہ لیا جائے تو ان احادیث میں قرآن مجید کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کی تلقین کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔
انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں اسلامی اور قرآنی احکامات کے فروغ کیلئے کام کیا جائے تاکہ لوگ قرآنی احکامات سے آگاہ ہوکر ان پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو سعادت سے ہمکنار کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر ہم معاشرے میں موجود مشکلات کا جائزہ لیں تو نظر آتا ہے کہ ہماری تمام مشکلات کی وجہ قرآنی احکامات سے دوری ہے۔ لہذا ہمیں قرآن و اہل بیت(ع) سے تمسک کرنا چاہئے تاکہ ہماری تمام مشکلات حل ہوسکیں۔
حجت الاسلام رحمانی سبزواری نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات اور احکامات کے فروغ کیلئے کام کیا جائے تاکہ معاشرے میں موجود ہمارے تمام مسائل ختم ہوسکیں۔