حیدرآباد: حکومت آندھراپردیش نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر جمہوریہ عبدالکلام کے انتقال پر ریاست میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل نہیں ہوگی۔
چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راو نے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کلام کی روح کی تسکین کے لیے منگل کو ایک گھنٹہ زائد کام کریں ۔ حکومت اے پی کے ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی ۔