رائے سین: مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین میں آج دو بس حادثوں میں دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں رائے سین اور ادے پورا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباََ 120کلومیٹر دور ادے پورا کے بوراس چوراہے پر بس اور ٹرک کی ٹکر میں 20افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ادے پورا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ یہ بس ادے پورا سے گاڈر بارا جارہی تھی ۔
دوسری طرف رائے سین بھوپال شاہراہ پر نیم کھیڑا کے نزدیک ایک پرائیویٹ بس کے پلٹ جانے سے چھ لوگ زخمی ہوگئے جنہیں رائے سین کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ دونوں بسوں کے ڈرائیور فرار ہیں۔