نئی دہلی :مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق صدر جمہوریہ عبدالکلام کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم سائنسداں قرار دیا ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عبدالکلام کو میزائل میان کہا جاتا تھا ۔ وہ طلبہ سے خواہش کرتے تھے کہ خواب دیکھیں اور ان خوابوں کو حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے سخت محنت کی جائے ۔
وہ بچوں کو راغب کرتے تھے ۔ ان کی حوصلہ افزائی کرتے تھے ۔ وہ طلبہ کیلئے ایک جذبہ تھے ۔ وینکیا نائیڈو نے عبدالکلام کو عظیم رہنما ’ فلسفی اور سائنسداں قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالکلام کے انتقال سے ہم تمام کا عظیم نقصان ہوا ہے ۔ طلبہ کو راغب کرنا اور عوام کی بہتری کیلئے کام کرنا ان کا مشن بن گیا تھا ۔