لکھنؤ:ڈاکٹر امبیڈکر راشٹریہ ایکتا منچ کے زیر اہتمام منتخب زرعی ٹکنالوجی اسسٹنٹ امید واروں کے ذریعہ بابا بھیم راؤ امبیڈکر مجسمہ حضرت گنج میں دھرنا اور ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر اور وزیر اعلیٰ کو عرضداشت دی گئی۔ زرعی ٹکنالوجی اسسٹنٹ گروپ سی اشتہار نمبر ۵؍ای۔ ۱؍۳۱۰۲ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ ۸۲۶۶ عہدوں کے لئے تیس مارچ ۴۱۰۲ کوتحریری امتحان لیا گیا اوراس کا نتیجہ ۵۱ ستمبر ۴۱۰۲ کو جاری کیا گیا ۔ جس کا انٹر ویو ۲مئی ۵۱۰۲ تک چلا۔ اور آخری نتائج کا اعلان ۱۲مئی ۵۱۰۲ کو اعلان کیا گیا۔ اس کے باوجود ابھی تک تقرری نامہ کسی بھی امید وار کو نہیں دیا گیا۔
دھرنا کو خطاب کرتے ہوئے منچ کے قومی صدر بھون ناتھ پاسوان نے کہا کہ جو بھی امید وار پاس ہوئے ہیں انہیں جلد از جلد تقرری نامہ دیا جائے ورنہ طلبا کے مفاد میں بڑی تحریک چلائی جائے گی۔